ٹرمپ انتظامیہ پر بھرپور اعتماد کرنے والے امریکیوں کی تعداد میں کمی

 
0
437

واشنگٹن اکتوبر 4(ٹی این ایس) امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ پر بھرپور اعتماد کرنے والے شہریوں کی تعداد میں گزشتہ قریب نو ماہ کے دوران کافی کمی ہوئی ہے۔ آئی پی ایس او ایس نامی ادارے کے ایک جائزے کے مطابق اس سال جنوری میں جب ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آئے تھے ، ان کی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے والے شہریوں کی تعداد سترہ فیصد تھی ، جو اب کم ہو کر چودہ فیصد رہ گئی ہے۔ اسی طرح جنوری میں میڈیا پر کافی زیادہ اعتماد کرنے والے امریکیوں کی تعداد 12 فیصد تھی۔