اسلام آباد(ٹی این ایس) جماعت اسلامی کا اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں عظیم الشان یکجہتی غزہ جلسہ عام کا انعقاد

 
0
65
 جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آبپارہ چو ک اسلام آباد میں عظیم الشان یکجہتی غزہ جلسہ عام منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں مر دو خواتین اور بچوں نے شر کت کی ،مظاہرین نے پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے اورکتبے اُٹھا رکھے تھے ، جس پر اسرائیل اور مغر بی ممالک کے خلاف نعرے درج تھے، جلسہ عام سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا،نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، زبیر صفدر، اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے ناظم اسد اللہ اعوان اور دیگر نے خطاب کیا ۔
جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا حماس کے ابابیلوں نے جد ید ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے ، ان کی سیکیورٹی کا جد ید نظام بھی ناکام ہو چکا ہے ، عالم کفر انسانی حقوق کی بات تو کرتا ہے مگر فلسطین کی شہری آبادی پر بمباری اور اہل فلسطین کا پانی ، بجلی اور ان کی نسل کشی کر کے جنگی جرائم کا مر تکب ہو رہا ہے ، انھوں نے کہا او آئی سی فوری طور پر اپنا اجلاس بلائے اور فلسطین کی آزادی کا یہ موقع ضائع نہ ہو نے دے ،انشاءاللہ فلسطینیوں کا یہ آپریشن کامیاب ہو گا اور ایک دن تمام عالم اسلام مسجد اقصی میں نماز ادا کر ے گا ، میاں محمد اسلم نے کہا ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں یہ دو ریاستوں کی جنگ ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ یہ دو ریاستوں کی جنگ نہیں اس مسئلے کا حل صرف یہ ہے کہ اسرائیل کی ناجائز اور ناپاک ریاست کا خاتمہ کیا جا ئے ، اس وقت سارا کفر اس ناجائز ریاست کی پشت پر آکر کھڑا ہو گیا ہے ، امریکہ ، بر طانیہ ،یورپی یونین ، امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے بحری بیڑابھیج دیا جو کہ انشاءاللہ تباہ ہو کر رہے گا ، ایسے میں مسلمان ممالک ، سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے آگے بڑھ کر فلسطینیوں کی عملی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے ۔
نصر اللہ رند ھاوا نے کہا فلسطین کے خلاف پورا مغرب اسرائیل کی پشت پر آکر کھڑا ہو اہے ، مگر افسوس کا مقام ہے کو ئی بھی مسلم ملک جرات کے ساتھ اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے سامنے نہیں آرہا ہے ،اسرائیل مغر بی ممالک کی پشت پناہی کے ساتھ اہل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے ،قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا ، ضروت اس بات کی ہے کہ مسلم ممالک بھی زبانی جمع خر چ کی بجائے عملی طور پر فلسطینیوں کی مدد کا اعلان کر یں ، انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر اسلامی ممالک سے سفارتی اثر ورسوخ کو استعمال کر کے انھیں فلسطینیوں کی مدد پر آمادہ کر یں ۔
محمد کاشف چوہدری نے کہا 23لاکھ فلسطینیوں نے جذبہ جہا داور شوق شہادت سے دنیا بھر کی سائنس اور ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے ، اسرائیل اور مغر بی ممالک نے اسلام آباد سے چھوٹے شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے پورے فلسطین میں غذائی قلت کا شکا ہو چکا ہے ، انھوں نے کہا دنیا بھر کے مسلمان اہل فلسطین اور حماس کے ساتھ کھڑی ہے،اسرائیل کو فلسطینیوں کے علاقوں سے نکلنا ہو گا ، اس کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔