حیدرآباد مارچ 13(ٹی این ایس)حیدرآباد سے ملحقہ علاقے محراب پور میں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گرفتار ملزم کی نشاندہی پرکاروائی کی گئی ، دوران کاروائی دو بم برآمد کر لیے گئے-پولیس زرائع کے مطابق حیدرآباد کے علاقے محراب پور کے قریب گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کار وائی کی گئی۔ کاروائی کے دوران دو بم برآمد کر لیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی ایک ہفتہ قبل حیدرآباد کے علاقے سے گرفتار ملزم مظفرنانگراج کی نشاندہی پر کی گئی تھی ۔ اس ضمن میں ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بم بنانے کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او محراب پور کا مزید کہنا تھا کہ نوشہروفیروز پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں حصہ لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں بم ناکارہ بنادیے گئے بعد ازاں ملزم کی نشاندہی پر بم بنانے کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف محراب پور میں مقدمہ درج کر کے دہشتگردی دفعات شامل کئے گئے۔