فاٹا یوتھ جرگے کی طرف سے پشاور سمیت قبائلی علاقوں میں دستخطی مہم شروع 

 
0
302

پشاور،دسمبر 26 (ٹی این ایس):پشاور سمیت قبائلی علاقوں میں فاٹا یوتھ جرگے کی جانب سے دستخطی مہم شروع کردی گئی ہے ۔پشاور پریس کلب میں یوتھ جرگے کی جانب سے مہم کا اغاز کیا گیا۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں، سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ زندگی کے افراد دستخطی مہم میں حصہ لیا۔

منتظمین کے بقول دستخطی مہم کا مقصد تمام شہریوں کا فاٹا سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ قبائلی نوجوان فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی دستخط کر کے فاٹا اصلاحات کی جدوجہد میں آواز شامل کررہے ہیں۔ باجوڑ پریس کلب میں بھی سیاسی جماعتوں ، یوتھ تنظمیوں کے افراد نے فاٹا انضمام کے حق میں دستخط درج کیے ۔ جس میں لوگوں نے قبائلی عوام صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے حق میں رائے دی۔