پاکستان اورسری لنکا کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچوں کا تقابلی جائزہ

 
0
337

لاہور اکتوبر 12(ٹی این ایس) پاکستان اورسری لنکاکے درمیان1975ء سے12جون2017ء تک148ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے۔جن میں سے85میچ پاکستان نے جیتے،58میچ سری لنکا نے جیتے،ایک میچ برابراور4 میچ غیرفیصلہ کن رہے۔پاکستان کی جیت کا تناسب59.37فیصدہے اورسری لنکاکی کامیابی کا تناسب 40.62فیصدہے۔

پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین پاکستان میں1982 ء سے 24جنوری2009ء تک28ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے۔جن میں سے16میچ پاکستان نے جیتے،اور12 میچ سری لنکانے جیتے۔پاکستان کااپنے ملک میں کامیابی کاتناسب57.14فیصدہے۔جبکہ سری لنکا کاپاکستان میں کامیابی کا تناسب42.85فیصد ہے۔

سری لنکا میں پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین1986ء سے 26جولائی2015ء تک41ون ڈے میچ کھیلے گئے۔جن میں سے18میچ پاکستان نے جیتے،20 میچ سری لنکانے جیتے اور3 میچ غیرفیصلہ کن رہے۔سری لنکامیں پاکستان کی کامیابی کاتناسب447.36فیصداورسری لنکا کااپنے ملک میں کامیابی کاتناسب52.63فیصدہے۔
پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین79میچ نیوٹرل وینیو(کسی تیسرے ملک میں) کھیلے گئے۔جن میں سے51میچ پاکستان نے جیتے اور26میچ سری لنکانے جیتے ، ایک میچ برابراورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا،پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.23ہے ۔سری لنکاکی کامیابی کا تناسب 32.91 فیصد ہے۔

پاکستان اورسری لنکاکے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکاکے مرلی دھرن نے حاصل کیں۔

پاکستان اورسری لنکاکے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکاکے مرلی دھرن نے حاصل کیں۔ انہوں نے65میچوں میں586.4اووروں میں2424رنزدے کر25.25کی اوسط سے96وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے 59 میچوں میں 504.5اووروں میں1929رنزدے کر20.96کی اوسط سے92وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے وقاریونس نے 51 میچوں میں 414 اووروں میں 2046رنزدے کر24.35کی اوسط سے84وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرسری لنکاکے سنتھ جے سوریانے82میچوں میں502.2اووروں میں2587رنزدے کر 36.43کی اوسط سے71وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے شاہدآفریدی نے72میچوں میں518.2اووروں میں2509رنز دے کر37.44کی اوسط سے67وکٹیں لیں۔

پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں سب سے زیادہ رنزسری لنکاکے سنتھ جے سوریانے بنائے۔ انہوں نے 82 میچوں کی 79اننگزمیں32.68کی اوسط سے2517رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور18نصف سنچریاں شامل ہیں۔دوسرے نمبرپرسری لنکاکے اروینڈاڈی سلوانے75میچوں کی73اننگزمیں34.61کی اوسط سے2319رنزبنائے۔جن میں 3سنچریاں اور13نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تیسرے نمبرپرپاکستان کے انضمام الحق نے63میچوں کی58اننگزمیں44.41کی اوسط سے2265رنز بنائے جن میں4 سنچریاں اور15نصف سنچریاں شامل ہیں۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے سعیدانورنے52میچوں کی52 اننگزمیں44.85کی اوسط سے2198رنزبنائے جن میں7 سنچریاں اور13نصف سنچریاں شامل ہیں۔پانچویں نمبرپرسری لنکاکے مہیلا جے وردھنے نے67میچوں کی64اننگزمیں30.69کی اوسط سے1903رنزبنائے جن میں2 سنچریاں اور12نصف سنچریاں شامل ہیں۔