کراچی ، پولیس کی مدد سے منشیات فروشی کا کھلے عام دھندا بےنقاب

 
0
397

کراچی،اکتو بر13(ٹی این ایس): کراچی پولیس کراچی کے لوگوں کے لیے باعث فخر ہونے کی بجائے باعث شرمندگی ثابت ہورہی ہے۔ میڈ یا کےمطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں منشیات کے اڈے قائم ہیں جہاں پر لڑکے لڑکیاں کھلے عام آتے جاتے ہیں تاہم آس پاس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو ساری باتوں کا علم ہے تاہم پھر بھی پولیس کی خاموشی صرف اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خود ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔  گلستان جوہر کے علاقے میں ایک گھر میں لڑکیاں آرہی ہیں اور گھر کے اندر نشہ آور چیزوں کا بےدریغ استعمال ہورہاہے۔