کراچی ، پاکستان کی سب سے بلند وبالا عمارت کی تعمیر مکمل

 
0
32575

کراچی ،اکتو بر 14(ٹی این ایس): کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند وبالا عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند وبالا عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ بحریہ آئیکان ٹاور نامی عمارت کراچی کے ساحل سمندر پر تعمیر کی گئی ہے۔ عمارت 62 منزلہ ہے جس میں کمرشل، رہائشی اور ہوٹلز کے بلاکز شامل ہیں۔

عمارت کی تعمیر گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھی۔ یہ عمارت دنیا کی 300 بلند و بالا عمارتوں میں بھی شامل کر لی گئی ہے۔ دنیا کی 300 بلند و بالا عمارتوں میں شامل کی گئی یہ پاکستان کی واحد عمارت ہے۔ اس عمارت کا آدھا حصہ کئی ماہ قبل ہی مکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ اب اس عمارت کی تمام 62 منزلوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔