قائدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان تحریکِ آزادی اور تحریکِ استحکام پاکستان کا ایک روشن باب ہیں،ممنون حسین

 
0
338

اسلام آباد اکتوبر 15(ٹی این ایس)صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ قائدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان تحریکِ آزادی اور تحریکِ استحکام پاکستان کا ایک روشن باب ہیں جو پاکستان کے لیے جیئے اور پاکستان پر ہی انھوں نے اپنی جان قربان کر دی۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پُرخلوص اور انتھک معاونت اور تحریکِ آزادی کے لیے مثالی ایثار اور قربانیوں پرپوری قوم انھیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک ہم نے بحیثیت قوم جو ترقی کی، اس کی مضبوط بنیاد شہید ملت اور ان جیسے دوراندیش اور عظیم قائدین کے افکار اور تاریخی جد وجہد نے فراہم کی۔ اس امر میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ قوم ان کی بصیرت سے رہنمائی حاصل کرکے اپنے موجودہ بحرانوں سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔