تھانہ ریس کورس پولیس کی اہم کارروائی،اسلحہ اسمگلرز میاں بیوی گرفتار

 
0
7458

راولپنڈی 22 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): تھانہ ریس کورس پولیس کی اہم کارروائی،اسلحہ اسمگلرز میاں بیوی گرفتار،اسلحہ، میگزین وایمونیشن برآمد، مقدمہ درج، ملزمان کے قبضہ سے06 پستول9MMمعہ میگزین وایمونیشن برآمد ہوا،پولیس گرفتارملزمان میں فضل مالک اورمسماۃ حیاء نور شامل ہیں،پولیس ملزمان کے دیگرسہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس ایچ او ایس پی پوٹھوہار کی اسلحہ اسمگلرز کے خلاف کارروائی پرایس ایچ اوریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش ناجائز اسلحہ ایمونیشن کی ترسیل و فروخت جیسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ایس پی پوٹھوہار