ریس کورس پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 02ملزمان گرفتار، 06 مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد

 
0
551

اسلام آباد 22 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): ریس کورس پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی، 02ملزمان گرفتار، 06 مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد، پولیس ذرائع ملزمان کے خلاف کاروائی ایس پی پوٹھوہار کی زیرنگرانی ایس ایچ اوریس کورس اوران کی ٹیم نے کی۔ گرفتارملزمان میں محمد عرفان اور عبدالوہاب شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ06 موٹرسائیکل برآمدہوئے، عوام کی جان ومال کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ایس پی پوٹھوہار