سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کل منگل سے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کریں گی

 
0
1069

اسلام آباد ،اکتو بر16(ٹی این ایس): سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کل منگل سے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کریں گی، اپنے دو روزہ قیام کے دوران وہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے پانچویں دور میں حصہ لیں گی۔ دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور اگست 2014ء میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔ سیکرٹری خارجہ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا، وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے اور وزیر خارجہ تلک ماراپانہ سے ملاقاتیں کریں گی۔

وہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی سح پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کریںگی۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ “پاکستان ایلومینائی سوسائٹی آف سری لنکا ” کا بھی افتتاح کریں گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو اعتماد، برابری اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔ سیکرٹری خارجہ کے دورہ سے پاکستان اور سری لنکا کے دوران دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔