اسلا م آباد ،اکتو بر 16(ٹی این ایس):پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس بار آر اوز الیکشن نہیں ہونے دیں گے ،2013ء کے مینڈیٹ والے خوش فہمی میں نہ رہیں ، پنجاب کے محاذ پر بھر پور تیاری کے ساتھ اُتر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پنجاب الیکشن پلان پر مشاورت کے دوران کیا ۔ اجلاس میں عام انتخابات میں پنجاب سے ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ، پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دیہی حلقوں کو خاص طورپر ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔