الیکشن کمیشن ٗ(ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی ٗنوازشریف کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت15 نومبر تک ملتوی

 
0
423

اسلام آباد اکتوبر18 (ٹی این ایس)الیکشن کمیشن میں (ن )لیگ سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت،درخواستیں ن لیگ رجسٹریشن منسوخی ،نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے سے متعلق ہیں،ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی صدارت میں3رکنی کمیشن نے سماعت کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن )کی رجسٹریشن منسوخی اور نوازشریف کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی ،پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے،کمیشن کو بتایا گیا کہ بابر اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں ۔اس پر( ن )لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ2017 کی شق 203 کے تحت نواز شریف پارٹی صدر بنے ،کمیشن سے استدعا ہے کہ درخواست خارج کی جائے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اسی روز دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیں گے۔