اسلام آباد اکتوبر 20(ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے اپنے والد پر فرد جرم عائد کیے جانے پر آمرانہ دور یاد آگیا۔جمعہ کو احتساب عدالت کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس پر نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرمریم نواز نے کہا کہ اس خبر سے مجھے ڈکٹیٹر شپ کا وہ دور یاد آیا جب میں 1999 میں اپنی والدہ کے ہمراہ پشاور میں ڈکٹیٹر کے خلاف جلسے میں شریک تھی اور ایسی ہی خبر آئی تھی ۔واضح رہے کہ نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے نیب ریفرنس میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔ فردِ جرم نواز شریف کے نمائندے ظافر خان کی موجودگی میں عائد کی گئی جبکہ انہوں نے فردِ جرم کی صحت سے انکار کردیا۔