جو میں حاصل کردہ کامیابی چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد پارٹی اور ملک کی ترقی کی ایک مثال ہے،چینی صدر

 
0
340

بیجنگ اکتوبر 20(ٹی این ایس): چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تمام لوگ مشترکہ طور پر نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں – چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے دوران صوبہ گوئے جو کے وفد کے ساتھ مباحثے کے موقع پر کہا کہ اس کانگریس کی رپورٹ میں پارٹی اور ملک کی ترقی کی سمت کی وضاحت کی گئی ہے اور یہ رپورٹ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں تمام قومیتوں کے لوگوں کی جانب سے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو آگے بڑھانے کے سیاسی اعلامیے اور حکمت عملی کے مترادف ہے ۔

مباحثے میں شریک مندوبین کے خیالات سن کر شی جن پنگ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں گوئے جو کی مقامی حکومت نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور پالیسیوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے مختلف شعبوں میں پیش رفت حاصل کی ہے ۔ صوبے کے تمام سماجی شعبہ جات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ غربت کے خاتمے کے سلسلے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور حیاتیاتی ماحول بہتر ہو گیا ہے ۔

اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نتیجے میں عام شہریوں کو حقیقی فوائد ملے ہیں ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ گوئے جو میں حاصل کردہ کامیابی چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد پارٹی اور ملک کی ترقی کی ایک مثال ہے ۔ اور اس لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طے کردہ پالیسیاں اور اقدامات بالکل درست ہیں ۔