امیر مقام کا مراد سعید کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس، ہرجانے کے نوٹس میں مراد سعید سے15روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ، مراد سعید نے ٹی وی پروگرام میں امیر مقام پر الزامات عائد کیے تھے۔ نوٹس کا متن

 
0
515

اسلام آباد فروری 08 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء انجنیئر امیر مقام نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا، ہرجانے کے نوٹس میں مراد سعید کو 15روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، مراد سعید نے ٹی وی پروگرام میں امیر مقام پر الزامات عائد کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے رہنماء امیر مقام نے مراد سعید سے کرپشن کے جھوٹے الزامات لگانے پر معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔انجنیئر امیر مقام نے مراد سعید سے معافی کا مانگنے کا مطالبہ ہرجانے کے نوٹس کے ذریعے کیا ہے۔ امیر مقام نے مراد سعید کو کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگانے پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔ نوٹس میں مراد سعید سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید نےایک ٹی وی پروگرام میں امیرمقام پرالزامات عائد کئے تھے۔  مراد سعید کے جھوٹ کے ذریعے میری ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔امیرمقام کے نوٹس کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعی د15 دن کے اندر بذریعہ میڈیا معافی مانگیں۔ بصورت دیگرمراد سعید کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی تعمیراتی کمپنی کے خلاف تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی ای کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ امیر مقام اینڈ کمپنی کے خلاف الپوری سے بشام روڑ کی تعمیر میں فنڈز لے کر سڑک نہ بنانے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات تیز کردی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق اسے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات کی درخواست دی گئی تھی، جس پر 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔یہ تحقیقاتی کمیٹی ایف آئی اے، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور پیپرا کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جو سوالنامہ مرتب کرکے امیر مقام کو طلب کرے گی۔