قندیل بلوچ قتل کیس ، گرفتار ملزم مفتی عبد القوی پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور منتقل

 
0
649

لاہور ،اکتو بر25(ٹی این ایس): قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبد القوی کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے لاہور منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مفتی عبد القوی کو گزشتہ روز صبح پانچ بجے کے قریب سخت سکیورٹی میں پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے لاہور منتقل کیا گیا اور اب ان کا پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی میں پولی گرافک ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ سچ اور جھوٹ کا پتہ لگایا جا سکے، پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد مفتی عبد القوی کو دوبارہ واپس ملتان منتقل کر دیا جائے گا، جہاں ان سے قندیل بلوچ قتل کیس کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔