ملتان ،حضرت بہاﺅالدین زکریا کے عُرس کی تقریبات

 
0
1693

ملتان ،اکتو بر26(ٹی این ایس):ملتان میں حضرت بہاﺅالدین زکریا کے عُرس کی تقریبات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے حضرت بہاﺅ الدین زکریا کے مزار کو غُسل دیا ۔ا س موقع پر مزار کی عمارت میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ مزار کو غُسل دئے جانے کے کے دوران شاہ محمود قریشی کے بھائی نے ایک عقیدت مند کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا جس کی ویڈیو میڈیا چینلز کے کیمروں میں قید ہو گئی۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد عقیدت مندوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور شاہ محمود قریشی کے بھائی کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔