قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور کے ضمنی انتخاب کو شکست کے باوجود تسلیم کیا ،ْ شاہی سید

 
0
369

اسلام آباد،اکتو بر27(ٹی این ایس) : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کریں ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور کے ضمنی انتخاب کو شکست کے باوجود تسلیم کیا ،ْ الیکشن دو حکومتوں کے درمیان تھا کسی حد تک الیکشن کو صاف و شفاف کہہ سکتے ہیں تاہم اے این پی کے کارکنوں نے کے پی کے پولیس کے ایک سپاہی کو دھاندلی سے ووٹ ڈالتے پکڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں عوام کا اعتماد اے این پی پر بڑھ گیا ہے جس کے واضح ثبوت این اے فور میں ہمارے امیدوار کا دوسرے نمبر پر آنا ہے۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ،ْجو دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ۔ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کا حل نکالنا ہو گا۔