وزیر مملکت اطلاعات کی سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے کی شدید مذمت

 
0
485

اسلام آباد اکتوبر 27(ٹی این ایس)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور آزادی اظہار رائے پر حملے کے مترادف ہے،صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جاری بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ سینئر صحافی احمد نورانی پر حملہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور آزادی اظہار رائے پر حملے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کے آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہاکہ جمہوریت اور آزادی صحافت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔