الزام ثابت ہوا تو ہرقسم کی سزا کے لیے تیار ہوں‘ احسن جمیل گجر

 
0
366

اسلام آباد ستمبر 3(ٹی این ایس): سابق ڈی پی او پاکپتن کے تبادلہ کیس میں شامل احسن جمیل گجر کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں اورمیں سائل ہوں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل گجر نے کہا کہ الزام ثابت ہوا تو ہرقسم کی سزا کے لیے تیارہوں۔
احسن جمیل گجرکا کہنا تھا کہ معاملےکا نوٹس لینے پرچیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔رضوان گوندال کیس میں شامل احسن جمیل گجر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کروں گا جب بلایا جائے گا حاضرہوں گا، انکوائری میں تمام سوالات کا جواب دوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل گجر کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں اورمیں سائل ہوں جبکہ خاورمانیکا فیملی کے ساتھ 20 سال سے خاندان کی طرح ہوں۔سپریم کورٹ میں آج سماعت کے دوران احسن جمیل گجرکا کہنا تھا کہ خاورمانیکا کے بچوں کا ان آفیشل گارڈین ہوں۔احسن جمیل گجر نے عدالت میں بتایا تھا کہ میں نے کسی تبادلے کا نہیں کہا مشترکہ دوست کے ذریعے ڈی پی او کو پیغام بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے پرازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پولیس میں سیاسی مداخلت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔