قصور ، اہل دیہات نے واپڈا حکام کے بعد پولیس وین پر بھی حملہ ،ایس ایچ او یرغمال

 
0
649

قصور ،اکتو بر27(ٹی این ایس):قصور کے نواحی گاؤں میں اہل علاقہ نے واپڈا ٹیم پر حملے کے بعد پولیس وین پر بھی حملہ کر دیا ،ایس ایچ او کو یرغمال بنا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے بہادر پورہ کے سب ڈویژن نظام پورہ میں اہل علاقہ نے واپڈا کی ٹیم پر حملہ کر دیا جس پر واپڈا حکام نے اہلکاروں کی مدد کے لیے پولیس کی مدد طلب کر لی ۔لیکن جیسے ہی پولیس واپڈا کی ٹیم کی مدد کے لیے اس گاؤں میں پہنچی اہل دیہات نے پولیس وین پر حملہ کر لیا ۔اہل علاقہ نے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے ۔