وزیرخارجہ خواجہ آصف سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود کی ملاقات

 
0
404

 

اسلام آباد ،اکتو بر27(ٹی این ایس):وزیرخارجہ خواجہ آصف سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود نے ملاقات کی،جس میں سہیل محمود نے بھارتی وزیرخارجہ سے ہونیوالی ملاقات پر بریفنگ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ خواجہ آصف سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود نے ملاقات کی۔انہوں نے وزیرخارجہ کوبریفنگ میں بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیراور ایل اوسی پرفائرنگ کے ایشوکواٹھایا ہے۔

بھارت سے ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرشدید احتجاج کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ بھی اٹھایا ہے۔ سہیل محمود نے بتایاکہ بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیوکیلئے قونصلررسائی مانگی ہے۔بھارتی وزیرخارجہ نے کلبھوشن یادیوکی ماں کوویزہ دینے کی درخواست کی ہے۔