حج 2018کی پالیسی تشکیل دینے اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد  

 
0
353

 

لاہور،اکتو بر27(ٹی این ایس) : وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم ٓاہنگی کے زیر اہتمام حج 2018کی پالیسی تشکیل دینے اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر حج لاہور سعیداحمد ملک ، حج ٹوور آپریٹر زاور 2017میں حج کرنے والے حجاج کرام نے شرکت کی۔ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد حج2017کی روشنی میں آنے والے سال کے لئے حج انتظامات کو مزید بہتر بنانا اور حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ورکشاپ کے دوران اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے پانچ گروپ تشکیل دیئے گئے جو وزارت مذہبی امور کو دوران حج پیش آنے والی مشکلات سے تحریری طورپر اگاہ کریں گے۔جن کی روشنی میں حج 2018کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔حجاج اکرام نے اس سال حج کے لئے کیے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج نے کہا کہ حجاج کرام کی آراء کی روشنی میں اگلے سال کے حج انتظامات کو مزید بہتر بنائیں گے۔