کراچی ،اکتو بر27(ٹی این ایس): سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی دہشت گردی ایکٹ کے خلاف گرفتاری کے خلاف درخواست وکیل صفائی کی ناساز طبیعت کے باعث عدم حاضری پر 10 نومبر تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم کی دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت میں ہوئی۔ رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور لا آفیسر عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصور کی بیماری باعث سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم پر تشدد کرکے مرضی کا بیان لیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا گیا۔ نام نہاد جے آئی ٹی نے من گھڑت بیانات دلوائے۔ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے وقت درخواست سنی جاتی تو اچھا تھا مگر اب بھی وقت ہے۔