کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے ، سید خورشید شاہ

 
0
402

اسلام آباد اکتوبر 27 (ٹی این ایس) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے جو اس مسئلہ کے حل میں اپنے مفادات کیلئے خاموش ہیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفادات کیلئے ضروری ہے ،اب بھارت کو کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے عملی قدم اٹھانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم بلیک ڈے پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور عالمی رائے عامہ کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کراتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا حل نکالے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے جو اس مسئلہ کے حل میں اپنے مفادات کیلئے خاموش ہیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی تاریخی اور بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور آزادی کا سورج آخر طلوع ہو کر رہے گا۔