پنجاب ، 60سکول قادیانیوں کے حوالے ہونے کا انکشاف

 
0
353

لاہور ،اکتو بر27(ٹی این ایس):پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں60سرکاری سکول قادیانیوں کے حوالے کرنے کے انکشاف پر ارکان نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبے کر دیا ہے ،زرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان نے کشمیری خواتین کے زبردستی بال کاٹنے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لے ۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود نے خسارے میں جانے والی 56حکومتی کمپنیوں پر ہاؤس میں بحث کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ جبکہ 137اراکین کی حاضری کے باوجود حکومت کورم یقینی بنانے میں نا کام رہی ۔