ریلوے نے کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروالی

 
0
293

لاہور ،اکتو بر27(ٹی این ایس): ڈویژنل سپرنٹنڈنت پاکستان ریلوے لاہرو محمد سفیان سرفراز ڈوگر کے احکامات پر ایس پی ریلوے پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ اسسٹنت ایگزیکٹیو انجینئر عبدالرحمان کے ہمراہ گوجرانوالہ اور حافظ اباد ریلوے اسٹیشنون پر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروالی ہے۔ گوجرانوالہ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف قبضہ مافیا نے ریلوے زمیں پر قبضہ کیا ہوا تھااور ریلوے زمین لنڈا کے کاروبار کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

لندا ریلوے لائن کے نزیک ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں بھی خطرے میں تھیں اور ٹرین اپریشن میں مشکلات کا باعث بھی تھا۔ڈی ایس ریلوے لاہور کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے لیند ریل کا اثاثہ ہے اور اس اثاثے کو قبضہ مافیا سے واگزار کرواکر کمرشل استعمال میں لانا ریلوے انتظامیہ کی کامیابی ہے۔