نواز شریف ہی پارٹی کی قیادت کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ،مریم صفدر

 
0
345

اسلام آباد ،اکتو بر28(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر نے کہا ہے کہ خاندان کے کہنے پر پارٹی قیادت سنبھالنے کا بیان مجھ سے غلط منسوب کیا گیا، نواز شریف ہی پارٹی کی قیادت کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا،پارٹی قیادت کی خواہشمند نہیں ، ورکرکے طورپرکام کرکے خوش ہوں۔یادرہے کہ ایک امریکی جریدے نے مریم صفدرسے کیئے جانے والے انٹرویو میں ان کے حوالے سے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جریدے کو بتایا کہ خاندان کافیصلہ تھاکہ وہ پارٹی سنبھالیں۔ سب سے پہلے دادانے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا۔