چوک تحریک لبیک یارسول اللہ کاڈی میں دھرنا،پولیس نے متعددکوحراست میں لے لیا

 
0
318

اسلام آباد اکتوبر 28(ٹی این ایس): تحریک لبیک یارسول اللہ کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء کوگرفتارکرناشروع کردیا،متعددشرکاء کوحراست میں لے لیاگیاہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں تحریک لبیک یارسول اللہ نے ڈی چوک میں ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا،مظاہرین کوروکنے کیلئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔اس موقع پردھرناختم کرنے کیلئے حکومت اور تحریک کی ٹیم کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔دھرنے کے شرکاء نے بینرزاور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر لبیک یارسول اللہ اور ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے نعرے درج تھے۔ تاہم حکومت اور تحریک میں مذاکرات ناکام ہونے پرپولیس نے شرکاء کی گرفتاریاں شروع کردیں۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنماء حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ختم نبوت کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازشیں ناکام ہوگئیں، جن لوگوں نے سازش کی ان کوگرفتارکرکے سزادی جائے۔پکڑدھکڑکاسلسلہ کسی صورت برداشت نہیں