پنجاب کے دیہاتوں میں صفائی وترقیاتی پروگرام کے اجرا کی منظوری

 
0
395

لاہور اکتوبر 28 (ٹی این ایس) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دیہات میں صفائی اورترقیاتی پروگرام کے اجرا کی اصولی منظوری د یتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کیلئے 19ارب روپے مختص کئے جائیں گے، پروگرام سے گاوں کی سطح پر صفائی کاموثر نظام وجود میں آئے گا۔لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر صفائی اور ترقیاتی پروگرام کی کامیابی کیلئے بلدیاتی ادارو ں کے نمائندے اسکیموں کی نشاندہی کریں ،پروگرام دیہات میں مثبت تبدیلی لائے گا۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کیلئے مختص وسائل کا شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔شہبازشریف نے پروگرام پر عملدرآمد اورمانیٹرنگ کیلئے صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ۔