بلدیہ فیکٹری کیس، حماد صدیقی دبئی سے گرفتار

 
0
610

دبئی اکتوبر 28(ٹی این ایس)سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے ،ْجسے پاکستان منتقل کرنے کے لیے سفارتخانے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے دسمبر2016ء میں ملزم حماد صدیقی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹائون کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا ،ْملزم کے ریڈوارنٹ بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کی اس کے اہل خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔حماد صدیقی کے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کیے جانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ستمبر 2012ء میں بلدیہ ٹائون میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں 250سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔دبئی سے گرفتار کیا گیا حماد صدیقی ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کا سابق انچارج تھا۔