رائے ونڈ ،3نومبر کو شروع ہونیوالے عالمی اجتماع میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع

 
0
79456

رائے ونڈ اکتوبر 28(ٹی این ایس) عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا،168سے زائد ممالک کے مندوبین عالمی اجتماع میں شرکت کریں گے ،10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق3نومبر کو رائے ونڈ میں شروع ہونیوالے تبلیغی جماعت کے عالمی سہ روزہ اجتماع کو اس بار بھی دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں حلقہ نمبر 5میں سرگودھا ڈویژن ،حلقہ نمبر 7میں دیر ۔باجوڑ ۔چترال ۔حلقہ نمبر 8میں کراچی کے علاوہ پورا سند ھ شامل ہے حلقہ نمبر 13بنوں ۔کرک۔لکی مروت۔حلقہ نمبر 12میں راولپنڈی ڈویژن ۔مظفر آباد ۔جہلم ۔سرائے عالمگیر کے علاقے شامل کئے گئے ہیں ،امسال اجتماع کیلئے ریلوئے نے 3خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جو سکھر ،نواب شاہ ،اور روہڑی سے ہزاروں افراد کو لیکر یکم نومبر کو رائے ونڈ پہنچے گئیں پنڈال میں شعبہ بجلی کے کارکنان پنڈال کو روشن کرنے میں مصروف ہیں سینکڑوں پختہ جبکہ ہزاروں عارضی بیت الخلاء تعمیر کردئیے گئے ہیں منبر کی تیاری کا عمل جاری ہے بھارت سے تبلیغی اکابرین کی آمد کا سلسلہ شروع گیا ہے جبکہ دنیا بھر سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ یکم نومبر کو شروع ہوگا ۔

شرکاء اجتماع کی سہولت کیلئے موبائل فون کمپنیوں نے عارضی ٹاور نصب کردئیے ہیں ،ذرائع کے مطابق امسال تبلیغی اکابرین کو پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے ویزے جاری کئے گئے ہیں جس سے غیر ملکی مندوبین کی آمد کی شرح میں اضافہ ممکن ہے جبکہ مقامی افراد نے بازاروں میں 10/10فٹ کی جگہ سٹال کیلئے ہزاروں روپے کرایہ پر دینی شروع کردی ہے جس سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا پنڈال کی چاروں اطراف میں خندق کھود دی گئی ہیں جبکہ ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مختلف مقامات پر وسیع ترین انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے 1122کے کیمپ اور پولیس کیمپ قائم کئے جائیں گے اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10نومبر کو شروع ہو گا جو 12نومبر کو اختتامی دعا پر اختتام پذیر ہوگا۔