پیر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث ملزم سجاد عرف سجو کو گرفتار کرلیا ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا گیا

 
0
289

کراچی 21 جون 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کی احکامات کی روشنی میں پیرآباد پولیس نے منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا ایس ایچ او پیرآباد اشرف جان نے دوران گشت اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث ملزم سجاد عرف سجو ولد محمد اقبال کو ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا پیرآباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتیں کرنے اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکا ہے پیرآباد پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 217/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ اور ایف آئی آر نمبر 218/2020 بجرم دفعہ 6/9B امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے