ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ابتدائی دن شیڈول اپنے تینوں میچز جیت لئے

 
0
4458

ہانگ کانگ اکتوبر 28(ٹی این ایس)ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ابتدائی دن شیڈول اپنے تینوں میچز جیت کر مکمل 6 پوائنٹس حاصل کرلیے۔سہیل تنویر کی زیرقیادت ایونٹ میں شریک گرین شرٹس نے ہانگ کانگ کو 26رنز سے قابو کیا، قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے میچ میں 4 وکٹ سے فتح سمیٹی، ایم سی سی کے خلاف بھی پاکستان نے 4 وکٹ سے فتح کو اپنا مقدر بنایا، دوسری جانب پول بی میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 7رنز سے ہرادیا۔