عائشہ گلالئی کیخلاف نیب میں درخواست دینے والا ٹھیکیدارنورزمان قتل

 
0
452

لکی مروت ،اکتو بر29(ٹی این ایس): تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کیخلاف نیب میں درخواست دینے والے ٹھیکیدارنورزمان کوقتل کردیاگیا،نورزمان کوموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی اور عمران خان پرالزامات عائد کرنے والی عائشہ گلالئی کیخلاف نیب میں درخواست دینے والے ٹھیکیدارنورزمان کوقتل کردیاگیا۔نورزمان کوتجوڑی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔نورزمان نے عائشہ گلالئی کی کرپشن تحقیقات کیلئے نیب خیبرپختونخواہ میں درخواست دی تھی۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکرملزمان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔