5نومبر کو پوری فلم چلے گی اورابھی صرف ٹریلرسےکام چلالیں، فاروق ستار

 
0
477

 

اسلام آباد ،اکتو بر29(ٹی این ایس):متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ5 نومبر کو مزار قائد پر احتجاجی جلسہ عام کرینگے، 5نومبر کو پوری فلم چلے گی اورابھی صرف ٹریلرسےکام چلالیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہماری سیاست اصولوں کی سیاست ہے، ہماری سیاست کسی پیکج اور خرید و فروخت کی سیاست نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ٹاؤن آفس بھی واپس مل گئےتو ہر ٹاؤن میں لوگوں کو اکٹھا کرینگے، عام انتخابات سے پہلے سیاسی آزادی مل جائے تو شہری علاقے ایم کیو ایم کے ساتھ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ زبرستی وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔