ٹینکوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

 
0
4592

لندن اکتوبر 30(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ٹینکوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔اداروں کے درمیان ٹکراﺅکے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراﺅ صرف ٹی وی پر نظرآتا ہے۔لند ن ہیتھرو ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا کہ وہ سازشی نظریات پر یقین نہیں رکھتے،قبل از وقت انتخابات کی کوئی تجویز زیرغور نہیں اور نہ ہی آئین میں ٹینکوکریٹ حکومت کی گنجائش ہے۔

وزیراعظم نے چوہدری نثار کے بیان سے متعلق سوال پر کہا کہ ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں، اپنی رائے کا اظہار سب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئندہ ہے،اس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں ،جہاں وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس آج لندن میں متوقع ہے، جہاں پارٹی اور حکومتی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف علیحدہ علیحدہ پروازوںکے ذریعے لندن پہنچے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کے بعد آج ہی وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی بھی غیر رسمی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب سے لندن پہنچ رہے ہیںجبکہ وفاقی کابینہ کے دیگر اراکین بھی لندن پہنچ چکے ہیں۔سابق نواز شریف اپنی والدہ اور بیٹے کے ہمراہ لندن سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد سے بھی ملاقاتیں کی تھی بعد ازاں وہ واپس سعودی عرب سے واپس لندن چلے گئے ۔