ہماری تاریخ جمہوریت اور آمریت کے گرد گھوم رہی ہے، کچھ خفیہ ہاتھ پھر جمہوری عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں،احسن اقبال

 
0
481

اسلام آباد، اکتوبر 30 (ٹی این ایس):  وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ہماری تاریخ جمہوریت اور آمریت کے گرد گھوم رہی ہے۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے کہا کہ ہماری تاریخ جمہوریت اور آمریت کے گرد گھوم رہی ہے،یہی نہیں ملکی تاریخ مارشل لاء4 اور جمہوریت کے درمیان بھی ڈگمگاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ خفیہ ہاتھ پھر جمہوری عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں، انشاء4 اللہ ہم اِن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے،ملکی بقا و روشن مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر داخلہ نے جمہوریت اور آمریت کا کچھ اس طرح موازنہ کیا کہ 50میں ملک میں ڈیموکریسی رہی تو 60میں مارشل لاء4 قابض ہوا،70میں ایک بار پھر جمہوریت پروان چڑھی تو 90میں آمریت نے حکومتی تختہ الٹ دیا،طویل جدوجہد کے بعد 2000میں پھر جمہوری عمل بحال ہوا۔ساتھ ہی وزیرداخلہ احسن اقبال نے سوال کیا کہ ہر 10سال بعد آمریت ملک پر قابض ہوجاتی ہے،اب 2020 میں کیا ہوگا؟۔