گوادر سے اسمگل ہونے والی اعلیٰ کوالٹی کی 650 کلو گرام چرس برآمد 

 
0
351

کراچی،اکتوبر 31 (ٹی این ایس): گوادر کے اینٹی اسمگلنگ ونگ کے کھرکھیڑا چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے چھان بین کے دوران ایک گاڑی کو روکا جسکا نمبر TKU۔780تھا جو کہ کوئٹہ سے سیب کی کھیپ لیکر آرہی تھی ، جس کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے پوشیدہ خانوں جو کہ ڈرائیور کی پچھلی سیٹ کی کیبن کو کاٹا گیا تو اس میں سے اعلیٰ کوالٹی کی 650 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت 3 کروڑ 90 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ، اسکے علاوہ مزید تلاشی کے دوران 8کلو افیم جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 8 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے برآمد ہوئی ہے ۔

اہلکاروں نے مذکورہ ٹرک اور برا?مد شدہ منشیات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسکے علاوہ دو اسمگلر جنکے نام سید اللہ محمد ولد سید خان محمد اور اسلام دین ولد عبدالہادی کو بھی گرفتار کر لیا۔ گاڑی کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے اور قبضے میں لی گئی گاڑی کے سامان کی کل مالیت 4 کروڑ 30لاکھ روپے ہے۔ اس کیس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔