اسحاق ڈار کا پاکستان واپس نہ آنے کا فیصلہ

 
0
368

لندن،اکتو بر31(ٹی این ایس): پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کرلیا ہےزرائع کے مطابق لندن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار 3نومبر کوپاکستان نہیں جائیں گے جبکہ اسحاق ڈار نے مشاورتی اجلاس میں شرکت بھی نہیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار 3 نومبر کو دل کی تکلیف کے باعث پاکستان نہیں آئینگے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف بیٹےسلمان شہبازکے ہمراہ مے فیئرفلیٹس پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف سمیت اسحاق ڈار کی 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیشی ہے جبکہ اسحاق ڈار نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ 3 نومبر کو پیش نہیں ہونگے۔