سعودی طالب علم ہوا سے پانی بنانے میں کامیاب

 
0
326

ریاض ،اکتو بر31(ٹی  این ایس): 15سالہ سعودی طالب علم اسامہ الزہرانی ہوا سے پانی بنانے میں کامیاب ہوگیا۔  الزہرانی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی ایجاد نہایت سادہ اور استعمال میں نہایت ہی آسان ہے۔ ہوا سے پانی بنانے والا یہ آلہ اتنا ہلکا ہے کہ اسے کہیں بھی لیجایا جاسکتا ہے اور اسکے علاوہ یہ آلہ ماحول دوست بھی ہے۔ اس آلے سے ایک دن میں 3 لیٹر پانی ایسے مقامات پر بھی نکالا جاسکتا ہے جہاں کا موسم انتہائی خشک ہوتا ہے۔ الزہرانی کو ایٹکس 2016ءکوالالمپور میں گولڈ میڈل بھی مل چکا ہے۔