یوکرین کے بحران کو کم کرنے کا وقت آگیا ہے، اقوام متحدہ

 
0
150

اقوام متحدہ 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹریس نے کہا کہ یوکرین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اس تنازعے کے بارے میں فکر مند ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی کشیدگی اور زمینی کارروائیوں کو کم کیا جائے۔

انہوں گوٹریس نےاشعتال انگیز بیان بازی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور یورپ میں ممکنہ فوجی تصادم کے بارے میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے تباہ کن تصادم کے امکان کو بھی قبول نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں ہے اور تمام مسائل سفارتی فریم ورک کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں اور ان کو حل کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کریں اور کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف دھمکی یا طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔