16 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے کی کوئی جواز نہیں ہے، کسی حملے کا کوئی ارادہ نہیں ،روس

 
0
172

نیویارک/ماسکو 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): روس نے کہا ہے کہ ان کا 16 فروری کو یوکرین پر کسی حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،اس طرح کے دعوی صرف مغربی پروپیگنڈا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ روس کے پاس 16 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے کی کوئی جواز نہیں ہے، جس کے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ کر رہا ہے، اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے برطانیہ کے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی مجھے اس کی کوئی وجہ نظر آتی ہے۔

پولیانسکی نے مزید کہا کہ یہ بہت ہی مضحکہ خیز اور عجیب دعوی ہے۔ادھر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی ان دعوؤں کو “خالی اور بے بنیاد” قرار دیا ہے کہا ہے کہ ہاس طرح کی باتیں صرف کشیدگی کو بڑھانے کے لیے ایک چال ہیں، انہوں نے کہا کہ روس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تاہم، پیسکوف نے اشتعال انگیزی کے امکان کو مسترد نہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جنوب مشرقی یوکرین میں بحران کے حل کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کی کوششوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔