جنوبی کوریائی لیڈر اور امریکی صدر کی ملاقات مثبت پیش رفت ہے، عالمی جوہری ایجنسی کا خیر مقدم

 
0
408

برسلزمارچ 10(ٹی این ایس)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کِم جونگ اْن کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی جوہری ادارے نے امید کی کہ اس ملاقات کے بعد شمالی کوریائی جوہری تنصیبات کے معائنے کی بھی صورت پیدا ہو گی۔ ایجنسی کے مطابق وہ مسلسل عوامی جمہوریہ کوریا کے جوہری پروگرام پر سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ شمالی کوریا نے سن 2009 میں انٹرنیشنل جوہری ایجنسی کے معائنہ کاروں کو بیدخل کرنے کے علاوہ اْن کے دوبارہ واپس آنے کے امکانات کو بھی ختم کر دیا تھا۔