آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور ایل دی اے سٹی اسکینڈل میں بڑی پیش رفت 

 
0
402

لاہور مارچ 10 (ٹی این ایس) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے سٹی اسکینڈل میں پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے چار افسران کو حراست میں لے لیا۔ چیف انجینئیر اسرار سعید،بلال قدوائی، امتیازحیدر اور کرنل (ر) عارف کو گرفتار کیا گیا، نیب نے حراست میں لے کر ساڑھے 9 گھنٹے طویل تحقیقات بھی کیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد ملزمان سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔