شاہد خاقان عباسی کا لندن پلان فلاپ ،نواز شریف نے مصا حتی پالیسی مسترد کر دی

 
0
329

لاہور ،اکتو بر31(ٹی این ایس):شاہد خاقان عباسی کا لندن پلان فلاپ ہو گیا ہے جبکہ نواز شریف نے مصالحتی فارمولا مسترد کر دیا ہے ،شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ملا قات میں طے کر لیا تھا کہ وہ نواز شریفکو لندن میں موجودہ حالات سے اگاہ کریں گے اور نواز شریف کو مصالحتی پالیسی کو اپنانے پر امادہ کیا جائے گا ۔ اور نواز شریف نے واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہے یا کوئی اس چیز کو یہاں لے کر آیا تو یہ بات ذہن سے نکال دی جائے کہ حکومت نواز شریف مائنس فارمولے کہ بغیر چلے گی ،اس بات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے خواجہ آصف نے ذمہ داری لے لی ہے کہ وہ اپنے قریبی عزیز کے ذریعے رابطوں کو اگے بڑھائیں گے اور بظاہر اپوزیشن لگے گی مگر پیپلز پارٹی چاہے کہ وہ خاموشی کے ساتھ ہمارا ساتھ دے یا کسی اور طریقے سے وہ ن لیگ کو مشکل سے نکالنے میں ان کی مدد کرے ،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف 2نومبرکو ہی آئیں اور اسی دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام ن لیگ کے ارکان کو بلایا جائے تا کہ نواز شریف کی پاکستان ہی کی موجودگی میں پارلیمانی پارٹی کا بھی اجلاس ہو سکے اور نواز شریف کا واضح پیغام اداروں کو جا سکے۔

نواز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کلثوم نواز کی طبعیت بحال ہوتی ہے تو نواز شریف پاکستان میں جلسوں کا اغاز کر کے عوامی روابط کو بھی مضبوط کریں گے ۔