2027 تک بھارت پرمسلمانوں کا قبضہ ہوجائے گا، ہندو انتہا پسند رہنما ء

 
0
420

اتر پردیش اکتوبر 31(ٹی این ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کی نظریاتی اتحادی تنظیم ہندو یووا واہنی کے رہنما ناگیندر پرتاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی اسی طرح بڑھتی رہی تو 10 برس بعد ملک پر ان کا قبضہ ہوجائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں ہندو یووا واہنی نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما ناگیندر پرتاب تومار نے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ جس تیزی کے ساتھ بھارت میں مسلمانوں کی ابادی میں اضافہ ہورہا ہے اس سے محسوس ہورہاہے کہ 2027 تک بھارت ایک مسلم ملک کے طور جانا جائے گا، یہ مسلمانوں کی ایک منظم سازش ہے جس کے تحت وہ بھارت پراپنا مکمل قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔