جرمنی میں ٹیکسوں سے آمدنی توقعات سے ساٹھ ارب یورو زیادہ

 
0
416

برلن مئی 8(ٹی این ایس)جرمنی میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کو ٹیکسوں کی مد میں2022 تک ہونے والی آمدنی اب تک کے اندازوں کے مقابلے میں قریب ساٹھ ارب یورو زیادہ رہے گی۔ یہ بات جرمن اقتصادی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی۔ دریں اثناء اگلے چار برسوں کے دوران ٹیکسوں سے ہونے والی آمدنی کے اندازوں سے متعلق ماہرین کے ایک سرکاری ورکنگ گروپ کا ایک اجلاس شہر مائنز میں ہوا۔ اس اجلاس کے نتائج وفاقی وزیر خزانہ اولاف شولس آج(بدھ کو) برلن میں پیش کریں گے۔