آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تقرری کا معاملہ سندھ حکومت ، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

 
0
349

اسلام آباد ،اکتو بر31(ٹی این ایس): سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تقرری کے معاملے پرسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف اور پارلیمان کے کام میں مداخلت ہے، آئی جی سندھ کی 3سالہ مدت کوآئینی تحفظ حاصل نہیں،صوبائی حکومت کو اپنے بنائے ہوئے قواعد میں تبدیلی سے نہیں روکا جاسکتا۔درخواست میں آئی جی تقرری کی تین سالہ مدت کو پالیسی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا حکم صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کو متاثر کرے گا۔انیتا تراب کیس کے مطابق عدلیہ، پالیسی اورقانون سازی میں مداخلت نہیں کرسکتی۔